اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس ھوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے
طور پر منایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ختم کردی گئی تھی جسے اب گزشتہ سال بحال کیا گیا ہے۔