راولپنڈی: خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیرہ میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں ٹیم نے مؤثر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان شامل ہیں، شہدا میں نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »