ویب ڈیسک
پشاور: جسٹس (ریٹائرڈ) ارشد حسین شاہ نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے جسٹس (ر) ارشد حسین سے حلف لیا۔ سابق نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے بعد ارشد حسین کو عہدے کیلیے مقرر کیا گیا۔

جسٹس (ر) ارشد حسین پشاور ہائی کورٹ میں جج تعینات رہ چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ارشد حسین کو بطور نگراں وزیر اعلیٰ حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ تقرری سے انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی، امید ہے نئے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »