ویب ڈیسک
لاہور: جماعت اسلامی 19 نومبر کو غزہ مارچ کرے گی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تمام سیاسی قیادت کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ غزہ بچانے کی جدوجہد میں شریک ہوں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران، سیاسی قیادت محض بیانات دینے سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے، اسرائیلی جارحیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نگران حکومت آنکھیں بند کر کے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لے رہی ہے، نگرانوں کو پالیسی معاملات پر فیصلوں کا اختیار نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی، آٹا 150 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا، قوم بہتر مستقبل،ترقی و خوشحالی کے لیے جماعت اسلامی کو موقع دے۔