ویب ڈیسک
کوئٹہ:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واضح ہےکہ مسلم لیگ ن میں بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں، ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

ن لیگ میں شمولیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے کے فیصلے میں وقت لگتا ہے، کافی مشاورت کے بعد ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی بلوچستان کی ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں مدد کریں، بلوچستان عوامی پارٹی کا وجود موجود ہے، بی اے پی میں ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا رہا۔

جام کمال نے کہا کہ 2018ء سے 2023ء تک بی اے پی بہت سی تبدیلیاں دیکھیں، بی اے پی میں گیا تھا تو کوئی مطالبہ نہیں تھا، ن لیگ میں بھی بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »