ویب ڈیسک
ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 2 فیصد اور 43.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے اختتام تک ملک میں 5403605 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 5299731 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اکتوبرمیں ملک میں 458826 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں 429643 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 1159626 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43.2 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں 809580 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔اکتوبر میں ملک میں 158865 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 122 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں 71459 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »