ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت بحال جبکہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری ہوجانے کی بنا پرضمانت بحالی کی درخواست کو غیر مؤثرقرار دے دیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نےحفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعدم حاضری پر توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد سے خارج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحال تصور ہوگی، احتساب عدالت دوبارہ کیس سن کے میرٹ پر فیصلہ کرے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے جس پر احتساب عدالت نے عدم پیروی پر دونوں کیسز میں درخواست ضمانت خارج کردی تھی، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب عدالت فیصلہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »