ویب ڈیسک
سابق وزیرخارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع نے گوہر ایوب کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبز ادے اورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے۔

گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ گوہر ایوب خان نواز شریف کے دور حکومت میں 1997ء سے 1998ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »