ویب ڈیسک
اسلام آباد:غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں ، وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ پاکستانی شہری ایسے کسی شخص کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ملازمت حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

جاری بیان میں وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے کسی غیر قانونی غیر ملکی یا اسے ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ فراہم کریں،،پاکستان میں مقیم افغان شہری پاکستان کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں سے دور رہیں،کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ فراہم کرنا غیر قانونی ہے،ایسی سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کو فی الفور ملک بدر کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »