اسلام آباد: سیشن عدالت نے جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج محمد مرید عباس نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔ پراسکیوٹر رضوان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دلائل مکمل کیے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔ کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔