عام انتخابات2024 ءکے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق چاروں صوبوں اور وفاق میں انتخابات کیلئے 2 لاکھ 77ہزار 558 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور دیگر اہلکاروں کی تعیناتی کےانتظامات کیےجائیں۔

ملک بھر میں انتخابات کیلئے 5 لاکھ91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے لیکن انتخابات کیلئے 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار ہی دستیاب ہیں۔

خط میںمزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی سےمتعلق الیکشن کمیشن کو7دسمبر2023 ءتک آگاہ کیا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد کیلئے 4500 اہلکارہی دستیاب ہیں جب کہ باقی اہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبردرانی کو مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ فوج، سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »