میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

دوسری جانب بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2023 سرکلر ڈیٹ میں 396 ارب روپے اضافہ ہوا۔

بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کے نقصانات اور کم ریکوریز سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »