ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت اپنے پرانے حلقوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے گی اور چیئر مین پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے، شہباز شریف لاہور کے این اے 123، صوبائی اسمبلی کی نشست جبکہ مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے انتخابات لڑیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سےالیکشن میں حصہ لیں گے۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جس میں میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »