لاہور:میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس شخص نے آئین کی خلاف ورزی کرائی اسے معصوم کہا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا پہلے 2018 میں لاڈلہ کہہ کر اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جا رہا ہے یہ نہیں چلے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جلسے میں سائفر لہرا کر سیکرٹ ایکٹ کے پرخچےاڑا دیئے گئے، بند کمرے میں کہا گیا سائفر معاملے پر سیاست کرنی ہے، لاڈلے کو آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا گیا تھا، الیکشن چوری کر کے لاڈلے کو لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب لاڈلے کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو اس نے آئین توڑا، تحریک عدم اعتماد لانا کسی قسم کی سازش نہیں ہوتی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس شخص نے آئین کی خلاف ورزی کرائی اسے معصوم کہا جا رہا ہے،سابق وفاقی وزیر نے بانی پی ٹی آئی پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ تم ہسپتال، سکول، جناح ہاؤس جلا دو کیا معصوم ہو؟، نو مئی کے مجرم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، کیا فارن فنڈنگ کرنے والا اور نو مئی کا مجرم معصوم ہے؟، 190 ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ لہراؤ اور پیسےکھاؤ، تم معصوم ہو؟مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ معصومیت میں ملک کا بیڑہ غرق کر گیا، تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا،عوام نوازشریف اور شہبازشریف کوچاہتے ہیں، نوازشریف کے پاس تجربہ کارٹیم ہے، یہ تماشا اب نہیں چل سکتا عوام سب جانتے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک شخص جیل میں ہے اس پرسنگین الزامات ہے، کوئی دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا ’لطیف‘ سب کچھ دیکھ رہا ہے، 8 فروری کو عوام فیصلہ کریں گے ان کو کونسی قیادت چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »