پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، لطیف کھوسہ اور مراد سعید کے دو دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 171 سے بھی پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

سردار لطیف کھوسہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ لطیف کھوسہ کے این اے 122 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔

مراد سعید کے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلاء نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »