پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح 2 میزائل تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس تجربے میں مختلف پیرا میٹرز کو چیک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے کے موقع پر مسلح افواج کے سینئرحکام اور سائنسدان موجود تھے۔
صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔