راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام وسائل سے مالا مال ہے۔

نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، زراعت اور مویسی بانی میں ڈسلپن، تکلیف، نمو اور صبر شامل ہے ایسے پیشے کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔

آرمی چیف نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ، جھوٹی خبروں سے تاثر دیا جا رہا ہے جیسے ریاست وجودکھوتی جا رہی ہے، قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس گلیشیئر، ددریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے، ہماری زرخیز زمین سے دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل پیدا ہوتے ہیں، پاکستان میں گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے قائد اعظم کے تین اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا ہے جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے، گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد ہے کہ سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے جس کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا، آمدن سے کسانوں کی مدد اور زرعی ریسرچ ہوگی، فوج کا اس میں کردار صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ مل کر سرکوبی کریں گے، سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افرا تفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے، جھوٹی خبروں کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے کہ ریاست وجود کھوتی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »