پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے قابل فخر اور باعزت عوام کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتی ہے ،،2023 کا ایک مشکل لیکن اہم سال ختم ہو گیا ہے،2024پاکستان کیلئےاندرونی اوربیرونی لحاظ سےبہت اہمیت کاحامل ہے،مسلح افواج مادروطن کی خدمت کےجذبہ حب الوطنی کوتقویت دیتی ہیں،یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اوربےشمار مواقع کی حامل ہے،بلاشبہ قوم آباؤاجدادکےخوابوں اورامنگوں کےمطابق اٹھےگی،یقیناً آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، انشاء اللہ۔آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کےمظلوم عوام کےساتھ کھڑے ہیں، دعااورامید کرتےہیں کہ نیاسال ہمارے بھائیوں کےمصائب میں کمی لائےگا۔
نئے سال کے آغاز پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔ مسلح افواج اور عوام ایک ہیں۔ پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔