توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ ممبر کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ پر مشتمل چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔
ممبران نے آج فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی اور یہ فرد جرم دوران سماعت ملزمان کو پڑھ کر سنائی گئی جس کے بعد سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کے لیے فواد چوہدری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔