ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے نیتجے میں 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکے ہوئے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق کرمان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں اب تک 73 افراد جاں بحق اور 50 کے قریب زخمی ہیں۔

اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکے خودکش تھے یا گیس لیکیج کے باعث ہوئے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کیلیے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکا نے 2020 میں بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »