آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈےکا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے ، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے۔پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ اللہ فرماتے ہیں کہ ‘اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اُس کی تصدیق کرلو’۔
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے،دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار ہیں ، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں ، پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے ۔